جب بھی کوئی اینکر ٹی وی پر غلط بات کرتا ہے یا کالم میں غلط بات لکھتا ہے تو بعض قارئین و ناظرین ان پر تنقید کرتے ہوئے تمام صحافیوں (پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں) کو برا کہتے ہیں۔ چوں کہ میں
بھی ایک نہایت حقیر میڈیا ورکر ہوں، اس لیے ذاتی تجربے اور معلومات (فرسٹ ہینڈ نالج)
کی بنیاد پر ایک اہم گزارش کر رہا ہوں۔
جو میڈیا پرسنز (کالم نویس،
اینکر اور تجزیہ کار) ملک و معاشرے کے حقیقی مسائل پر بات نہیں کرتے اور نان ایشوز پر بات کرتے ہوئے غیرمتوازن تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں، ایسے سوکالڈ میڈیا پرسنز کے بارے میں
اہم ترین حقیقت جان لیجیے۔ ان میں سے
تقریباً 99 فی صد لوگ حقیقت میں صحافی نہیں ہیں۔ یہ سب نہیں لیکن ان میں سے اکثر کرمنل مائنڈڈ لوگ ہیں، جو ارادتاً
صحافیوں (میڈیا پرسنز) کا بہروپ بھر کر
بڑی عیاری اور سفاکی سے میرٹ اور اہل
میڈیا ورکرز کے حقوق پامال کر کے میڈیا پر قابض ہیں۔ اصل میڈیا ورکرز (صحافیوں) کی حالت اتنی خراب ہے کہ اکثر کو سخت محنت کے
باوجود وقت پر تنخواہ نہیں ملتی۔ مختلف شہروں میں اخبارات و ٹی وی کے نمائندوں کو کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ ظلم کی
انتہا یہ ہے کہ اِن اہل اور محنتی صحافیوں کو میڈیا ہاؤسز کے مالکان نے آج تک ویج
بورڈ ایوارڈ کے مطابق تنخواہ اور لازمی سہولیات کبھی نہیں دیں۔ مذکورہ کرمنل مائنڈڈ، بہروپیے، سوکالڈ میڈیا پرسنز (اینکرز، کالم نویس وغیرہ) دسیوں لاکھ روپے ماہانہ آن
ریکارڈ تنخواہوں کے علاوہ بے شمار مراعات حاصل کر رہے ہیں جب کہ حقیقی صحافی (میڈیا
پرسنز) کے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آئی ہوتی ہے۔
یہ کرمنل مائنڈڈ کالم نویس، اینکر وغیرہ عوام کے تصور سے بھی زیادہ سفاک اور بے حس ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ جن صحافیوں کو وقت پر تنخواہ نہیں مل رہی یا وہ بے روزگار ہیں، یہ اُن کا اپنا قصور ہے۔ ہاں اُن کا قصور یہ ہے کہ وہ کرمنل مائنڈڈ، سوکالڈ میڈیا پرسنز (کالم نویس، اینکرز وغیرہ) کی طرح ضمیر فروش، سفاک اور بے حس نہیں ہیں۔
یہ کرمنل مائنڈڈ کالم نویس، اینکر وغیرہ عوام کے تصور سے بھی زیادہ سفاک اور بے حس ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ جن صحافیوں کو وقت پر تنخواہ نہیں مل رہی یا وہ بے روزگار ہیں، یہ اُن کا اپنا قصور ہے۔ ہاں اُن کا قصور یہ ہے کہ وہ کرمنل مائنڈڈ، سوکالڈ میڈیا پرسنز (کالم نویس، اینکرز وغیرہ) کی طرح ضمیر فروش، سفاک اور بے حس نہیں ہیں۔
رکھیو غالب مجھے اِس
تلخ نوائی سے معاف
آج کچھ درد مِرے دل میں
سِوا ہوتا ہے
سفاک اور بےحس کرمنل مائنڈڈ، بہروپیے سوکالڈ میڈیا پرسنز (کالم نویس، اینکرز وغیرہ) کی بےحسی خدا تو دیکھ رہا ہے نا! خدا محنتی، خود حلال کھانے اور اپنی اولاد کو حلال کھلانے والے میڈیا ورکرز کو اُن کا حق ضرور دلائے گا۔
آپ سب دردمند خواتین
و حضرات سے گزارش ہے کہ اہل، محنتی اور
حلال کھانے والے حقیقی صحافیوں (میڈیا ورکرز) کے حق میں دعا کیجیے گا پلیز۔