Showing posts with label Urdu Ghazal. Show all posts
Showing posts with label Urdu Ghazal. Show all posts

Thursday, June 20, 2019

اُس نے جب چاہنے والوں سے اِطاعت چاہی

اُس نے جب چاہنے والوں سے اِطاعت چاہی
ہم نے آداب کہا اور اِجازت چاہی

یونہی بے کار میں کب تک کوئی بیٹھا رہتا
اس کو فُرصت جو نہ تھی ہم نے بھی رُخصت چاہی

شِکوہ ناقَدریِ دُنیا کا کریں کیا کہ ہمیں
کچھ زیادہ ہی ملی جتنی مُحبت چاہی

رات جب جمع تھے دُکھ دِل میں زَمانے بھر کے
آنکھ جَھپکا کے غمِ یار نے خلوت چاہی

ہم جو پامالِ زمانہ ہیں تو حَیرت کیوں ہے
ہم نے آبا کے حوالے سے فَضِیلت چاہی

میں تو لے آیا وہی پیرہنِ چاک اپنا
اُس نے جب خلعت و دستار کی قیمت چاہی

حُسن کا اپنا ہی شیوہ تھا تعلق میں فراز
عشق نے اپنے ہی انداز کی چاہت چاہی

شاعر: احمد فراز

Wednesday, May 22, 2019

تجھے اب کس لیے شکوہ ہے بچے گھر نہیں رہتے

تجھے اب کس لیے شکوہ ہے بچے گھر نہیں رہتے
جو پتے زرد ہو جائیں وہ پیڑوں پر نہیں رہتے

تو کیوں بے دخل کرتا ہے مکانوں سے مکینوں کو
وہ دہشت گرد بن جاتے ہیں جن کے گھر نہیں رہتے

اسے جس دھوپ میں جبری مشقت کھینچ لائی ہے
گھروں سے سائے بھی اس دھوپ میں باہر نہیں رہتے

جھکا دے گا تری گردن کو یہ خیرات کا پتھر
جہاں میں مانگنے والوں کے اونچے سر نہیں رہتے

وہ میرا ہم سفر ہوتا تو اس کو بھی خبر ہوتی
جو گزریں آگ کی بستی سے ان کے پر نہیں رہتے

یقیناً یہ رعایا بادشہ کو قتل کر دے گی
مسلسل جبر سے اسلم دلوں میں ڈر نہیں رہتے

شاعر: اسلم وڑائچ، سرگودھا

Monday, May 13, 2019

گوری آٹا گوندھ رہی تھی نمک ملانا بھول گئی ۔۔۔۔ مکمل غزل

پھول پہ آ کے بیٹھی تو خود پر اِترانا بھول گئی

ایسی مست ہوئی وہ تتلی پر پھیلانا بھول گئی

ایسے کھلا وہ پھول سا چہرہ پھیلی سارے گھر خوشبو

خط کو چھپا کر پڑھنے والی راز چھپانا بھول گئی

کلیوں نے ہر بھونرے، تتلی سے پوچھا ہے اس کا نام

بادِ صبا جس پھول کے گھر سے لوٹ کے آنا بھول گئی

اپنے پرانے خط لینے وہ آئی تھی میرے کمرے میں

میز پہ دو تصویریں دیکھیں، خط لے جانا بھول گئی

برسوں بعد ملے تو ایسی پیاس بھری تھی آنکھوں میں

بھول گیا میں بات بنانا وہ شرمانا بھول گئی

ساجن کی یادیں بھی خاور کن لمحوں میں آ جاتی ہیں

گوری آٹا گوندھ رہی تھی نمک ملانا بھول گئی

شاعر: خاور احمد

چوتھے صنعتی انقلاب کا زمانہ، میگا سٹی، یوٹوپیا اور ڈائریا

اپنے لایعنی خیالوں کی دنیا میں جینے والوں کی یوٹوپیا، میگا سِٹی، عظیم تاریخی شہر وغیرہ وغیرہ کی اس چوتھے صنعتی انقلاب کے زمانے میں، اکیسویں ...