پاکستان میں میڈیا جیسے انتہائی اہم شعبے پر بھی ہر اہم شعبے کی طرح ناقابلِ یقین حد تک جاہل اور نا اہل مرد اور عورتیں قبضہ کر چکے ہیں۔
بہت افسوس ہوتا ہے دیکھ کر۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے علاوہ پرائیویٹ ٹی وی چینلوں، اخباروں اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کے مالکان ہر مہینے کروڑوں روپیہ نا اہل ملازموں پر ضائع کر رہے ہیں۔ انتہائی حیرت کی بات ہے کہ وہ با صلاحیت اور اہل لوگوں کو جابز دے کر اپنے آپ کو کروڑوں روپے ماہانہ کے نقصان سے کیوں نہیں بچاتے۔
دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں پرائیویٹ ٹی وی، اخبارات و جرائد اور ریڈیو خصوصاً ایف ایم ریڈیو شہریوں کو اطلاعات پہنچانے، انھیں تفریح مہیا کرنے کے ساتھ بہت سے مثبت کام انجام دے رہے ہیں۔ المیہ ہے کہ ہمارے ہاں سرکاری ٹی وی سمیت سارے پرائیویٹ ٹی وی چینلوں، اخبارات و جرائد اور سرکاری ریڈیو سمیت سارے ایف ایم ریڈیو چینلوں جیسے نہایت مثبت ذرائع ابلاغ ۔۔۔۔۔ جنھیں ریاست کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ جاہلوں اور منفی ذہن کے لوگوں کے قبضے میں جا چکے ہیں۔