Friday, July 26, 2019

چوتھے صنعتی انقلاب کا زمانہ، میگا سٹی، یوٹوپیا اور ڈائریا

اپنے لایعنی خیالوں کی دنیا میں جینے والوں کی یوٹوپیا، میگا سِٹی، عظیم تاریخی شہر وغیرہ وغیرہ کی اس چوتھے صنعتی انقلاب کے زمانے میں، اکیسویں صدی میں، انسانی ترقی کی نئی راہیں کھلنے کے زمانے میں حالت یہ ہے کہ جنگلوں بیابانوں میں واقع کسی نہایت پِچھڑے ہوئے اور وقت سے پیچھے رہ جانے والے گاؤں کی طرح موسم بدلتے ہی موسمی بیماریاں لاہور کے چند ایک نہیں لاکھوں شہریوں کو بیمار کر دیتی ہیں۔

آج کل کے موسم کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ اسے بیماریاں اور وبائیں پھیلنے کے لیے سب سے سازگار موسم کہا جاتا ہے اور لوک دانش میں اس موسم کے دوران احتیاط کی بہت سی تدبیریں بزرگوں نے بتائی ہیں۔

کیا یہ المیہ نہیں کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے زمانے کے لاہور میں ہر جگہ ۔۔۔۔ صرف امیر لوگوں کے چند علاقوں کے سِوا ۔۔۔۔، ہر کھانے پینے کی چیز میں پیٹ کی بیماریوں کے جراثیم کثرت سے موجود ہونے کی وجہ سے لاہور کے لاکھوں لوگ ڈائریا اور پیٹ کی دوسری بیماریوں کے شکار ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

کیا اس ملک اور اس "عظیم تاریخی شہر" کے عظیم اینکروں، عظیم کالم نویسوں، عظیم رپورٹروں، عظیم ایڈیٹروں، دیانت دار محنتی میڈیا ورکر کی روزی چھین لینے والے بھیڑیوں، عظیم میڈیا مالکان، شاعروں، ادیبوں، دانشوروں، پروفیسروں، فیس بُکی ایپکٹیٹسوں میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں کہ لاہور کو یوٹوپیا کہنے کے ساتھ ساتھ اس شہر کے اصل حالات اور اس کے بے بس شہریوں کی جہنم جیسی زندگی کی طرف بھی توجہ دے؟؟؟؟؟

دوستو! لاہور میں کھانے پینے کی ملاوٹ شدہ اور باسی چیزوں میں موجود جراثیم لاکھوں شہریوں کو بیمار کر رہے ہیں۔ کوئی بھی اس سنگین ترین مسئلے کے حل کے لیے بات نہیں کر رہا۔

ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ پانچ موبائل فونوں پر استعمال کرنے کا طریقہ How to Use A WhatsApp Account on multiple Mobile Phones

 You can now use the same WhatsApp account on multiple phones at the same time, using your primary phone to link up to four devices. You’ll ...