ہمارے ملک کے ٹریفک قوانین میں سڑک پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لیے ایک سادہ مگر نہایت اہم قانون بھی شامل ہے۔
وہ قانون یہ ہے کہ جس سڑک پر پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ نہیں ہو، وہاں پیدل چلنے والوں کو سڑک کی دائیں جانب چلنا چاہیے تا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑیاں سڑک کی بائیں جانب سے گزرتی چلی جائیں جب کہ وہ سامنے سے آنے والی گاڑیوں کو دیکھتے ہوئے اپنی منزل کی طرف بے فکری سے گام زن رہیں اور کسی ناگہانی صورتِ حال میں اپنے آپ کو حادثے سے بچا سکیں۔
یہ بلاگ پوسٹ پڑھنے والے باشعور اور ہم درد انسانوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سارے عزیزوں اور احباب کو اس قانون کے بارے میں بتائیں تا کہ زیادہ لوگ اس قانون پر عمل کر کے حادثوں سے بچ سکیں۔