ہمارا معاشرہ مسلسل زوال کا شکار ہے۔ اب ہمیں "پولیٹیکل #ورکروں" کی نہیں بلکہ "سوشوپولیٹیکل ورکروں" کی سخت ضرورت ہے۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی آج کی نوجوان نسل 1970ء اور 1980ء کے عشروں سے تعلق رکھنے والی "پولیٹیکل اِلّٹریٹ" نسل سے بہتر سماجی اور سیاسی شعور رکھتی ہے۔
آج کی بہتر سماجی و سیاسی شعور والی نوجوان نسل سیاسی مسائل کے حل کے نئے دور کا آغاز کر چکی ہے۔ اگر یہ فاتح نوجوان نسل قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُر امن طریقوں سے سماجی مسائل حل کرنے پر توجہ دے تو آنے والے برسوں میں پاکستان خِطّے کا عظیم ترین ملک بن جائے گا۔