Sunday, August 26, 2018

نئی دنیا کے بارے میں اہم ترین انکشاف

"نئی دنیا" کی وہ اہم ترین بات جانیے جو دسیوں لاکھ تنخواہ لینے والا کوئی پروفیسر دانشور، کالم نویس اور اینکر نہیں بتا سکتا۔

"نئی دنیا" کی وہ اہم ترین بات یہ ہے کہ عملی زندگی میں کسی نہ کسی اعتبار سے فَعّال انسانوں کے جذبات فیس بک کے ذریعے ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

فیس بک نے ایک نیوز روم بھی بنایا ہوا ہے۔ اس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2018ء کو ختم ہونے والی اس سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فیس بک روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1 ارب 47 کروڑ جب کہ ماہانہ تعداد 2 ارب 23 کروڑ تھی۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ فیس بک کے یہ "ڈیلی ایکٹو یوزر" حقیقی زندگی کے ہر شعبے میں فعّال کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ سارے یوزر فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی چیزوں کے حوالے سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے پانچ ایموجیز استعمال کرتے ہیں۔

اس طرح دنیا کے ہر عمر کے 2 ارب 23 کروڑ فعّال افراد کی جذباتی کیفیات فیس بک کے ذریعے لمحہ لمحہ ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

دنیا کو چلانے والے ملکوں کے پالیسی ساز صرف ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے دنیا کے ہر عمر کے 2 ارب 23 کروڑ فعّال انسانوں کے جذبات سے آگاہ ہو رہے ہیں۔ ان کے علاوہ کئی ملکوں کی قومی دولت سے زیادہ دولت کی مالک کاروباری کمپنیاں (کارپوریشنیں) اور انسانی جذبات سے فائدہ اٹھانے والے دوسرے ادارے بھی دنیا کے ہر عمر کے 2 ارب 23 کروڑ فعّال انسانوں کے جذبات سے آگاہ ہو رہے ہیں۔

ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ پانچ موبائل فونوں پر استعمال کرنے کا طریقہ How to Use A WhatsApp Account on multiple Mobile Phones

 You can now use the same WhatsApp account on multiple phones at the same time, using your primary phone to link up to four devices. You’ll ...