میرے عاجزانہ خیال میں ہمارے سارے مسائل کا حل یہ ہے کہ ہم سب اپنے اپنے قریبی حلقے ۔۔۔۔۔۔ یعنی خاندان، برادری، گلی محلے، اڑوس پڑوس اور حلقۂ احباب ۔۔۔۔۔ میں اپنی استطاعت کے مطابق خیر اور بھلائی کے کام کریں، ضرورت مندوں کی عملی مدد کریں۔
صرف اس سادہ اور آسان طریقے سے ہم خود بے انتہا دلی اور روحانی اطمینان حاصل کرنے کے علاوہ اپنے قریبی لوگوں کی مشکلات بھی کم کر سکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر اپنے معاشرے کو اچھا، خوب صورت، پاکیزہ، انسان دوست اور خیر کی روشنی سے منوّر معاشرہ بنا سکتے ہیں۔