Thursday, November 28, 2019
دنیا میں ہر سال کتنی ایجادات ہوتی ہیں؟
اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم "ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن" کے مطابق دنیا میں ہر سال چودہ لاکھ ایجادات پیٹینٹ کروائی جاتی ہیں۔
شکستہ حال سا، بے آسرا سا لگتا ہے
شکستہ حال سا، بے آسرا سا لگتا ہے
یہ شہر دل سے زیادہ دُکھا سا لگتا ہے
ہر اک کے ساتھ کوئی واقعہ سا لگتا ہے
جسے بھی دیکھو وہ کھویا ہوا سا لگتا ہے
زمین ہے سو وہ اپنی ہی گردشوں میں کہیں
جو چاند ہے سو وہ ٹُوٹا ہوا سا لگتا ہے
مِرے وطن پہ اترتے ہوئے اندھیروں کو
جو تم کہو، مجھے قہرِ خدا سا لگتا ہے
یہ رات کھا گئی ایک ایک کر کے سارے چراغ
جو رہ گیا ہے، وہ بجھتا ہُوا سا لگتا ہے
دعا کرو کہ میں اس کے لیے دعا ہو جاؤں
وہ ایک شخص جو دل کو دعا سا لگتا ہے
تو دل میں بجھنے سی لگتی ہے کائنات تمام
کبھی کبھی جو مجھے تُو بُجھا سا لگتا ہے
جو آ رہی ہے صدا، غور سے سنو اُس کو
کہ اس صدا میں خدا بولتا سا لگتا ہے
ابھی خرید لیں دنیا کہاں کی منہگی ہے
مگر ضمیر کا سودا بُرا سا لگتا ہے
یہ موت ہے یا کوئی آخری وصال کے بعد
عجب سکون میں سویا ہوا سا لگتا ہے
ہوائے رنگِ دو عالم میں جاگتی ہوئی لَے
علیم ہی کہیں نغمہ سرا سا لگتا ہے
شاعر: عبید اللہ علیم
اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں
دوستو
یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد
تنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو
لائی ہے اب اُڑا کے گئے موسموں کی باس
برکھا کی رُت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو
شامِ الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا
راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو
پھرتے ہیں مثلِ موجِ ہوا شہر شہر میں
آوارگی کی لہر ہے اور ہم ہیں دوستو
آنکھوں میں اُڑ رہی ہے لُٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
شاعر: منیر نیازی
Subscribe to:
Comments (Atom)
چوتھے صنعتی انقلاب کا زمانہ، میگا سٹی، یوٹوپیا اور ڈائریا
اپنے لایعنی خیالوں کی دنیا میں جینے والوں کی یوٹوپیا، میگا سِٹی، عظیم تاریخی شہر وغیرہ وغیرہ کی اس چوتھے صنعتی انقلاب کے زمانے میں، اکیسویں ...
-
خوشی محمد ناظر کی نظم "جوگی" کا شمار اردو کلاسکس میں ہوتا ہے۔ یہ خوب صورت طویل نظم، جو دو حصوں "نغمۂ حقیقت" اور "تر...
-
یہ ناچیز بھی کروڑوں پاکستانیوں کی طرح غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور میڈیا اور پبلشنگ کے منفی ذہن کے لوگوں کی "مہربانی" سے غربت ...
-
دوستو! کوانٹم اَین ٹَینگل مینٹ Quantum Entanglement جیسے انوکھے سائنسی تصور کو حقیقت ثابت کرتے اور اسے استعمال کرتے ہوئے دوست ملک چین کے سائ...