Monday, July 22, 2019

سب سے زیادہ پی ایچ ڈی

امریکا میں دنیا کے سب سے زیادہ پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ افراد موجود ہیں۔ ان میں سے 75 فی صد نے سائنس اور انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

کیا ہمارے استاد، یونی ورسٹیوں کے مالک اور مستقل حکمران یعنی بیوروکریٹ اس بارے میں سوچنا گوارا کریں گے۔

Tuesday, July 16, 2019

کوانٹم اینٹینگلمینٹ کے ذریعے زمین سے خلا تک ٹیلی پورٹیشن

دوستو! کوانٹم اَین ٹَینگل مینٹ Quantum Entanglement جیسے انوکھے سائنسی تصور کو حقیقت ثابت کرتے اور اسے استعمال کرتے ہوئے دوست ملک چین کے سائنس دانوں نے انسانی تاریخ میں پہلی بار ایک الیکٹرون کو زمین سے 300 میل کی اونچائی پر گردش کرتے سیٹلائٹ تک پہنچانے میں کام یابی حاصل کر لی ہے۔

یہ ناقابلِ یقین خبر کسی سنسنی خیز جھوٹی خبریں چھاپنے والے اخبار یا سائٹ پر نہیں بل کہ "نئی ٹیکنولوجیوں" سے متعلق دنیا کے مستند ترین جریدے "ایم آئی ٹی ٹیکنولوجی ریویو" میں شائع ہوئی ہے۔

دوستو! ہمارا جعلی میڈیا تو ایسی مثبت اور ولولہ انگیز خبر ہمیں اور ہمارے بچوں کو پڑھنے کے لیے کبھی مہیّا نہیں کرے گا۔ لیجیے آپ کا دوست یہ عظیم سائنسی خبر آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہے۔ دوستو! ایسے مضامین اپنے بچوں کو ضرور پڑھایا کریں تاکہ ہمارے بچے "ابھرتی ہوئی، وجود میں لائی جاتی ہوئی نئی دنیا" میں اپنے وطن کے لیے مثبت اور تعمیری کام کر سکیں۔

Saturday, July 13, 2019

نئی دنیا میں اپنے بچوں کو انسانی کچرا بننے سے کیسے بچا سکتے ہیں

دوستو "نئی دنیا" کمپیوٹر سائنس کی دنیا ہو گی۔

نئی دنیا میں ان لوگوں کو جاہل مانا جائے گا اور انھیں کوئی جاب نہیں ملے گی جنھوں نے آج کل دی جانے والی تعلیم حاصل کر رکھی ہو گی۔

حقیقت تو یہ ہے کہ نئی دنیا میں ہم جیسے سارے لوگ تو فضول یعنی "انسانی کچرا" ہی ہوں گے البتہ ہم اپنے بچوں کو نئی دنیا میں انسانی کچرا بننے سے بچا سکتے ہیں۔

اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو کمپیوٹر سائنس کی تعلیم و تربیت دلائیں۔ اس طرح ہمارے بچے نئی دنیا میں انسانی کچرا بننے سے بچ سکیں گے۔

Tuesday, July 2, 2019

گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم فیوشا

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گوگل اپنے معروف آپریٹنگ سسٹم"اینڈرائیڈ" کی جگہ ایک نیا آپریٹنگ سسٹم پیش کرنے والی ہے۔

گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم کا نام "فیوشا" Fuchsia ہو گا۔ اس نئے آپریٹنگ سسٹم کی خصوصیات کے بارے میں ابھی گوگل نے کچھ نہیں بتایا۔

جہاں تک اس نئے آپریٹنگ سسٹم کے نام "فیوشا" کا تعلق ہے تو یہ ایک پودے کا نام ہے جس پر سرخ، ارغوانی/ جامنی/ بینگنی اور سفید رنگ کے پھول کِھلتے ہیں۔

چوتھے صنعتی انقلاب کا زمانہ، میگا سٹی، یوٹوپیا اور ڈائریا

اپنے لایعنی خیالوں کی دنیا میں جینے والوں کی یوٹوپیا، میگا سِٹی، عظیم تاریخی شہر وغیرہ وغیرہ کی اس چوتھے صنعتی انقلاب کے زمانے میں، اکیسویں ...