Wednesday, May 29, 2019

جہلِ خِرَد نے دِن یہ دِکھائے

افواجِ پاکستان پر مجنونانہ تنقید کرنے والے لوگ اپنے محلے کے بدمعاش کونسلر کے خلاف کبھی بات تک نہیں کرتے، گندے پانی، جعلی ادویات، جعلی دودھ، جعلی گوشت، جراثیم ہی جراثیم، زہر ہی زہر کے خلاف کبھی نہیں بولتے حالاں کہ ان کے اپنے بچے اِن زہروں کی وجہ سے انسان کی بجائے انسان نُما اور یہ خود لا=انسان بن کر رہ گئے ہیں۔

جہلِ خِرَد نے دن یہ دِکھائے!

ہواوے آرک او ایس

ہم نے 25 مئی 2019ء کو فیس بک پر اپنے گروپ "ahsan hutt science and technology wala" کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ گوگل نے ہواوے کو اپنا موبائل فون آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے سے روک دیا ہے اور ہواوے جلد ہی اپنا بنایا ہوا موبائل فون آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا شروع کر دے گی۔

آج خبر چھپی ہے کہ ہواوے نے اپنے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کے حقوق رجسٹر کروانے کی درخواست یورپی یونین کے متعلقہ دفتر کو دے دی ہے۔ اس موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کا نام "آرک" ہو گا۔

Saturday, May 25, 2019

اپنے آپ کو خود اڑانے والا ہیلی کاپٹر

چین کے سائنس دانوں نے ایک ایسا ہیلی کاپٹر بنایا ہے جو پائلٹ کے بغیر اڑتا ہے یعنی یہ ہیلی کاپٹر "اپنے آپ کو خود اڑاتا" ہے۔

"اپنے آپ کو خود اڑانے والا" یہ ہیلی کاپٹر ماحول دوست بھی ہے اور فوسل فیولز کی بجائے بجلی سے چلتا ہے۔ اس کی بیٹری چار گھنٹے تک کام دیتی ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔

اسے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

آپ کے دوست نے روزنامہ دنیا کے سنڈے میگزین کی جاب کے زمانے میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے بارے میں مضمون ترجمہ کیا تھا۔ یہ اس اہم موضوع پر اردو کے اوّلین مضامین میں سے ایک مضمون تھا۔ افسوس آپ کے دوست کی محنت کی قدر نہیں کی گئی اور جاب چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔

گوگل، اینڈرائیڈ اور ہواوے کا اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم

چین کی کمپنی ہواوے، جو دنیا کی دوسری بڑی موبائل فون کمپنی ہے، اپنے موبائل فونوں کے لیے موبائل آپریٹنگ سسٹم بنانے کے لیے پچھلے سات سے سال تحقیق و تجربات کر رہی ہے۔

امریکا کی کمپنی گوگل نے ہواوے کو اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم اور گوگل پلے سٹور استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ امکان ہے کہ جلد یہ پابندی ہٹا لی جائے گی لیکن یہ بھی یقینی ہے کہ ہواوے اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم بھی بنا لے گی۔

Wednesday, May 22, 2019

تجھے اب کس لیے شکوہ ہے بچے گھر نہیں رہتے

تجھے اب کس لیے شکوہ ہے بچے گھر نہیں رہتے
جو پتے زرد ہو جائیں وہ پیڑوں پر نہیں رہتے

تو کیوں بے دخل کرتا ہے مکانوں سے مکینوں کو
وہ دہشت گرد بن جاتے ہیں جن کے گھر نہیں رہتے

اسے جس دھوپ میں جبری مشقت کھینچ لائی ہے
گھروں سے سائے بھی اس دھوپ میں باہر نہیں رہتے

جھکا دے گا تری گردن کو یہ خیرات کا پتھر
جہاں میں مانگنے والوں کے اونچے سر نہیں رہتے

وہ میرا ہم سفر ہوتا تو اس کو بھی خبر ہوتی
جو گزریں آگ کی بستی سے ان کے پر نہیں رہتے

یقیناً یہ رعایا بادشہ کو قتل کر دے گی
مسلسل جبر سے اسلم دلوں میں ڈر نہیں رہتے

شاعر: اسلم وڑائچ، سرگودھا

Tuesday, May 14, 2019

مر گئی فاقہ زدہ معصوم بچی رات کو

سیّد سبطِ علی صبا کے چند اشعار ملاحظہ کیجیے۔ ان کا یہ شعر بہت مقبول ہے:

دیوار کیا گِری مِرے کَچُے مکان کی
لوگوں نے میرے صحن میں رَستے بنا لیے

منتخب اشعار:

جلتے جلتے بجھ گئی اک موم بتی رات کو
مر گئی فاقہ زدہ معصوم بچی رات کو

جب چلی ٹھنڈی ہَوا بچّہ ٹِھٹَھر کر رہ گیا
ماں نے اپنے لعل کی تختی جلا دی رات کو

حریص آنکھیں شکار کی جستجو میں ہر اک کو گھورتی ہیں
سنبھل کے چلنا غریب جائی، ہَوَس کا کیچڑ جگہ جگہ ہے

جو سُوت کاتنے میں رات بھر رہی مصروف
اسی کو سر کے لیے اوڑھنی نہیں ملتی

تنگ آ کے ہم جو بیچنے  نکلے وفا صبا
بازار نے خلوص کے بھاؤ گرا دیے

شہر والوں سے حقارت کے سوا کچھ نہ ملا
زندگی آ تجھے لے جاؤب کسی گاؤ ں میں

لوگوں کی چادروں پہ بناتی رہی وہ پھول
پیوند اس نے اپنی قبا میں سجا لیے

آندھی چلی تو گرد سے ہر چیز اٹ گئی
دیوار سے لگی تری تصویر پھٹ گئی

سورج کی برچھیوں سے مرا جسم چھد گیا
زخموں کی سولیوں پہ مری رات کٹ گئی

احساس کی کرن سے لہو گرم ہو گیا
سوچوں کے دائروں میں تری یاد بٹ گئی

یہ کہہ کے اس نے شجر کو تنے سے کاٹ دیا
کہ اس درخت میں کچھ ٹہنیاں پرانی ہیں

عجیب سوچ ہے اس شہر کے مکینوں کی
مکاں نئے ہیں مگر کھڑکیاں پرانی ہیں

پلٹ کے گاؤں میں میں اس لیے نہیں آیا
مرے بدن پہ ابھی دھجیاں پرانی ہیں

سفر پسند طبیعت کو خوفِ صحرا کیا
صباؔ ہوا کی وہی سیٹیاں پرانی ہیں

اس شہر میں اب شورِ سگاں کیوں نہیں اٹھتا
آبـاد مکـاں ہیـں تو دھـواں کیـوں نہیں اٹھـتا

مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خُوب کِیا

جو مصرع اس بلاگ پوسٹ کا عنوان ہے، یہ بہت معروف ہے۔ عموماً اسے میر تقی میر کی تخلیق کہا جاتا ہے۔

حقیقت میں یہ مصرع نواب محمد یار خاں امیر کا ہے۔ پورا شعر یوں ہے:

شکست و فتح میاں اِتّفاق ہے لیکن

مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا

Monday, May 13, 2019

گوری آٹا گوندھ رہی تھی نمک ملانا بھول گئی ۔۔۔۔ مکمل غزل

پھول پہ آ کے بیٹھی تو خود پر اِترانا بھول گئی

ایسی مست ہوئی وہ تتلی پر پھیلانا بھول گئی

ایسے کھلا وہ پھول سا چہرہ پھیلی سارے گھر خوشبو

خط کو چھپا کر پڑھنے والی راز چھپانا بھول گئی

کلیوں نے ہر بھونرے، تتلی سے پوچھا ہے اس کا نام

بادِ صبا جس پھول کے گھر سے لوٹ کے آنا بھول گئی

اپنے پرانے خط لینے وہ آئی تھی میرے کمرے میں

میز پہ دو تصویریں دیکھیں، خط لے جانا بھول گئی

برسوں بعد ملے تو ایسی پیاس بھری تھی آنکھوں میں

بھول گیا میں بات بنانا وہ شرمانا بھول گئی

ساجن کی یادیں بھی خاور کن لمحوں میں آ جاتی ہیں

گوری آٹا گوندھ رہی تھی نمک ملانا بھول گئی

شاعر: خاور احمد

Thursday, May 2, 2019

اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کی بجائے ہنر سکھانے والے عظیم پاکستانی

یہ ناچیز بھی کروڑوں پاکستانیوں کی طرح غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور میڈیا اور پبلشنگ کے منفی ذہن کے لوگوں کی "مہربانی" سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے۔

چناں چہ غریبوں اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں سے روز ملنا جلنا ہوتا ہے۔ ان میں سے 90 فی صد لوگ تعلیم کے انتہائی زیادہ چرچے کے زیرِ اثر کہتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں، بچیوں کو پڑھانا چاہتے ہیں یا یہ کہ ہم اپنے بچوں، بچیوں کو پڑھا رہے ہیں۔

میں ناچیز ان سب سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں، بچیوں کو کوئی نہ کوئی ہنر ضرور سکھاؤ۔

غربت کی لکیر سے نیچے اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے بعض لوگ باشعور بھی ہیں۔ انھوں نے اپنے بڑوں اور اپنی زندگی سے سبق سیکھا ہے کہ صرف تعلیم سے منفی ذہن کے لوگوں کی اکثریت والے معاشرے اور دہشت انگیز حد تک منفی معاشی نظام میں جینا ناممکن ہے، اس لیے وہ اپنے بچوں کو کم سِنی ہی میں کسی نہ کسی ہنرمند کا شاگرد بنا دیتے ہیں۔ پندرہ سولہ سال کی عمر تک یہ بچے خود ہنرمند بن جاتے ہیں اور ان میں سے بہت سارے اپنی دکان بنا کر اپنے ہنر سے معقول رقم ماہانہ کماتے ہیں۔

حقیقتاً یہ غریب اور غربت لی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے پاکستانی عظیم انسان ہیں۔

کاش لوگ ان عظیم پاکستانیوں سے سبق سیکھیں اور اپنی اولاد کو اپنے اور معاشرے کے لیے واقعتاً کار آمد انسان بنائیں۔

ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ پانچ موبائل فونوں پر استعمال کرنے کا طریقہ How to Use A WhatsApp Account on multiple Mobile Phones

 You can now use the same WhatsApp account on multiple phones at the same time, using your primary phone to link up to four devices. You’ll ...