موبائل فون پر میسیج، کومینٹ یا پوسٹ اردو میں بول کر ٹائپ کرنے کا طریقہ یہ ہے۔
اپنے اینڈرائیڈ فون میں پلے سٹور سے گوگل جی بورڈ انسٹال کیجیے۔ یہ ہدایت ان لوگوں کے لیے ہے جنھوں نے گوگل جی بورڈ پہلے سے انسٹال نہیں کیا ہوا ہو۔
فون کی سیٹنگ میں گوگل جی بورڈ کو "ڈیفالٹ کی بورڈ" سیٹ کیجیے۔
فون سیٹنگ ہی میں "کی بورڈ اور اِن پُٹ میتھڈ" Keyboard and Input Method کو کلک کیجیے۔
یہاں "گوگل جی بورڈ" کی سیٹنگ میں جا کر "ملٹی لِنگُواَل ٹائپنگ" Multi Ligual Typing کے آپشن میں پہلے سے موجود انگلش زبان کے ساتھ اردو شامل کیجیے۔
گوگل جی بورڈ کی سیٹنگ میں "وائس ٹائپنگ" کا آپشن ہوتا ہے۔ اسے کلک کر کے وائس ٹائپنگ کی سہولت آن کر لیجیے۔
فون سیٹنگ میں "گوگل وائس ٹائپنگ" Google Voice Typing لکھا ہوتا ہے۔ اسے کلک کیجیے اور پہلے سے موجود انگلش کے ساتھ اردو شامل کر دیجیے۔
وائس ٹائپنگ آپشن میں بلیو ٹوتھ اور تار والے ہیڈفون کے ذریعے ٹائپنگ کی سہولت آن کرنے کا آپشن بھی ہوتا ہے۔ اِنھیں آن کر دیجیے تاکہ جب بلیو ٹوتھ ہیڈفون یا تار والا ہیڈفون لگایا ہو تب بھی بول کر ٹائپ کی جا سکے۔
آپ نے جب بھی کچھ لکھنا ہو تو کی بورڈ کے اوپر والی پَٹّی پر موجود مائیک کے آئیکن کو کلک کر کے صاف آواز میں مناسب رفتار سے اردو میں بول کر ٹائپنگ کر سکیں گے۔
یاد رہے وائس ٹائپنگ کرتے ہوئے کسی بھی زبان میں بولتے ہوئے بولنے میں زیادہ وقفہ ہو جائے تو مائیک کے آئیکن کو دوبارہ کلک کرنا پڑتا ہے، اس لیے مناسب رفتار سے صاف آواز میں بولنا جاری رکھیے۔ اس طرح مائیک آف نہیں ہو گا اور جی بورڈ آپ کے بولے ہوئے لفظ ٹائپ کرتا چلا جائے گا۔